بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں: زلفی بخاری 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا ...

  

صوابی(بیورو رپورٹ)سمندر پار پاکستانیوں کے امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے  تحصیل لاھور پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر فرمان اللہ نیازی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کی معیشت بہتر بنانے میں اہم کردار ہے اور ہر سال یہ لوگ کثیر زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سمندر پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں خود ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔ ملک میں سمندر پار پاکستانیوں کے مفادات کا ہرممکن تحفظ یقینی بنایاجا رہا ہے۔فرمان اللہ نیازی نے ذلفی بخاری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔فرمان اللہ نیازی  نے وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری کو سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا جس پر وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری نے حل کرنے کی یقین دہانی کرادی

مزید :

صفحہ اول -