وزیر اعلیٰ محمود خان چیف سیکرٹری کاظم نیاز سے انکے بھانجے کی وفات پر اظہار تعزیت
پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اتوار کے روز چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کی رہائش پر گئے اور چیف سیکرٹری سے ان کے بھانجے کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلی نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔