مقبوضہ کشمیرکی آزادی کادن دورنہیں،پاکستان کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کیلئے ثابت قدمی سے کھڑاہے،وزیراعظم عمران کا یوم شہدائے کشمیر پر ٹوئٹ

مقبوضہ کشمیرکی آزادی کادن دورنہیں،پاکستان کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق ...
مقبوضہ کشمیرکی آزادی کادن دورنہیں،پاکستان کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کیلئے ثابت قدمی سے کھڑاہے،وزیراعظم عمران کا یوم شہدائے کشمیر پر ٹوئٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہاہے کہ بھارتی قبضے کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہدکوسلام پیش کرتے ہیں،پاکستان کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کیلئے ثابت قدمی سے کھڑاہے،مقبوضہ کشمیرکی آزادی کادن دورنہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بھارتی قبضے کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہدکوسلام پیش کرتے ہیں،آج کشمیری جرات سے ہندوتوابالادستی کیخلاف جدوجہدکررہے ہیں،شہدائے 13 جولائی 1931 آج کی تحریک آزادی کے بانی تھے۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ کشمیریوں کے آباواجدادنسل درنسل سے آزادی کیلئے جانیں قربان کرتے آئے ہیں،آج کشمیری جرات سے ہندوتوابالادستی کیخلاف جدوجہدکررہے ہیں،ہندوتوابالادستی کامقصدآبادی میں تناسب تبدیل کرکے کشمیریوں کاصفایا کرناہے،ہندوتوابالادستی کامقصدکشمیریوں کی شناخت مٹاناہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کیلئے ثابت قدمی سے کھڑاہے،پاکستان آزادی تک کشمیریوں کی جائزجدوجہدکی حمایت جاری رکھے گا،بھارت نے جموں وکشمیر پرغیرقانونی اورظالمانہ قبضہ کررکھاہے،مقبوضہ کشمیرکی آزادی کادن دورنہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -