قومی اسمبلی کااجلاس آج شام 4 بجے ہوگا،ایجنڈاجاری

قومی اسمبلی کااجلاس آج شام 4 بجے ہوگا،ایجنڈاجاری
قومی اسمبلی کااجلاس آج شام 4 بجے ہوگا،ایجنڈاجاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کااجلاس آج شام 4 بجے ہوگا،اجلاس کا ایجنڈاجاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس آج شام 4 بجے ہوگاجس کا ایجنڈاجاری کردیاگیا،اجلاس میں اہم قومی امور پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا،اجلاس میں اہم قانون سازی سے متعلق بلز ایوان میں پیش کئے جائیں گے ۔

انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم کا بل 2020 ایوان سے منظور کرایاجائے گا،اس کے علاوہ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل ایکٹ1948 میں ترمیم کابل 2020 بھی ایوان سے منظور کرایاجائے گا،وفاقی سرکاری ہسپتالوں ،جنوبی وزیرستان میں بجلی مسائل سے متعلق توجہ دلاﺅ نوٹسز بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -