کوئی بھی غیور کشمیریوں کے جذبہ جانثاری پر غالب نہیں آسکتا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جموں و کشمیر کے ان 22 غیور نوجوانوں کے جذبے اورہمت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں ،کوئی بھی غیور کشمیریوں کے جذبہ جانثاری پر غالب نہیں آسکتا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم شہدائے کشمیر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ جموں و کشمیر کے ان 22 غیور نوجوانوں کے جذبے اورہمت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں ،حق خودارادیت کے عظیم مقصد کے حصول کیلئے قربانیوں کاسفر آج تک جاری ہے ،کوئی بھی غیور کشمیریوں کے جذبہ جانثاری پر غالب نہیں آسکتا۔