ای گورننس کے اقدام سے پنجاب میں پٹوارکلچرکاحقیقی طورپرخاتمہ ہوگا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا صوبے میں موبائل اراضی سینٹرز متعارف کرانے کافیصلہ

ای گورننس کے اقدام سے پنجاب میں پٹوارکلچرکاحقیقی طورپرخاتمہ ہوگا،وزیراعلیٰ ...
ای گورننس کے اقدام سے پنجاب میں پٹوارکلچرکاحقیقی طورپرخاتمہ ہوگا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا صوبے میں موبائل اراضی سینٹرز متعارف کرانے کافیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبے میں موبائل اراضی سینٹرزمتعارف کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ موبائل اراضی سینٹرزشروع کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،درخوست گزار کیلئے اب گھربیٹھے فردکااجرایاانتقال اراضی ممکن ہوسکے گا،موبائل اراضی سینٹرزسے بزرگوں،بیمارافراد،خواتین کوسہولت ملے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب میں منفرداصلاحات کے ذریعے عوام کوان کاحق واپس کررہے ہیں،ای گورننس کے اس اقدام سے پنجاب میں پٹوارکلچرکاحقیقی طورپرخاتمہ ہوگا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہناہے کہ ماضی کی حکومتیں ذاتی مفاد کیلئے پٹوارکلچرکوفروغ دیتی رہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -