پی ٹی آئی کی دم پر پیر پڑتے ہی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں،امتیاز شیخ

پی ٹی آئی کی دم پر پیر پڑتے ہی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں،امتیاز شیخ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر توانائی امتیازاحمدشیخ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس کے کچھ افسران کو سندھ حکومت کے خلاف استعمال کرنے کی سازش کی، پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کی دم پر پیر پڑا ہے تو چیخیں نکل رہی ہیں سابق ایس ایس پی شکارپور کی انکوائری رپورٹ کے پیچھے پی ٹی آئی رہنماؤں کا ہاتھ تھا۔وزیر توانائی سندھ نے رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ سابق ایس ایس پی شکارپور کے مجھ پر لگائے گئے الزامات کا کیس سندھ ہائیکورٹ میں ہے انتظار کریں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اپنی نااہلی اور ناکامیوں سے تنگ آکر اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف بد دعاں پر اتر آئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے گالم گلوچ سے بد دعا کی سیاست کا ایک اور ٹرینڈ متعارف کرایا ہے۔امتیاز شیخ نے کہا کہ میرے قائد آصف زرداری نے 11 سال جیل کاٹی ان کی قیادت 11 دن بھی نہیں گزار سکتی ماضی میں گرفتاری کے خوف سے دیوار پھلانگ کر فرار ہونے کا اعزاز بھی ان کی قیادت کے پاس ہے مخالفین آصف علی زرداری کے اوپر ایک بھی الزام ثابت کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی اہلیت اور قابلیت سے خوفزدہ مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں پی ٹی آئی کے ہر الزام میں کوئی نہ کوئی سازش پوشیدہ ہوتی ہے پی ٹی آئی رہنما پہلے حبیب جان بلوچ کے انکشافات کا جواب دیں بعد میں الزام تراشی کریں

مزید :

صفحہ آخر -