کراچی،چرس سپلائی کرنے والا اہم ڈیلرگرفتار

کراچی،چرس سپلائی کرنے والا اہم ڈیلرگرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر ضلع ویسٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں امروز ایس ایچ او تھانہ سائٹ بی انسپکٹر زوار حسین کے قیادت میں خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں میں چرس سپلائی کرنے والے اہم ڈیلر کوگرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے شناخت عزیز اللہ ولد فضل حفیظ کے نام سے ہوا ہے کہ چرس سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ پولیس نے غنی چورنگی سائیٹ سے گرفتار کر کے 15 پیکٹ وزنی 18 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کیا ہے. پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر174/2020 بجرم دفعہ 6/9-C کا اندراج کر کے تفتیش شروع کردیں

مزید :

صفحہ آخر -