سرجانی میں کسٹم حکام کی فائرنگ سے شہری زخمی

سرجانی میں کسٹم حکام کی فائرنگ سے شہری زخمی

  

کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کسٹم حکام کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہوگیا، پویس نے انچارج سمیت 4 کسٹم اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹان میں کسٹم حکام کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کسٹم حکام کو لینڈ کروزر میں چھالیہ اسمگلنگ کی اطلاع ملی تھی، کسٹمز عملے نے گاڑی روکنے کی کوشش کی مگر نہ رکی۔کسٹمز اہلکاروں نے گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کچھ گولیاں گاڑی پر اور ایک گزرتے راہگیر کو لگی۔پولیس حکام نے بتایا کہ انچارج سمیت 4 کسٹم اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے، کسٹم حکام کے پاس سرکاری کلاشنکوفیں تھیں۔

مزید :

صفحہ آخر -