کرپٹ سیاستدان دینی جماعتوں کے خلاف ہیں‘ سراج الحق

کرپٹ سیاستدان دینی جماعتوں کے خلاف ہیں‘ سراج الحق

  

اوچ دیر لو ئر (نمائندہ پاکستان)مر کزی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سیر اج الحق نے کہا کہ کر پٹ،سر مایہ دار اور غلام حکمر ان دینی جماعتوں کیخلاف سب ایک ہے۔کر تاپور راہداری پر حکومت نے 41ارب روپے خرچ کئے ۔جبکہ تعلیم کے لئے بجٹ میں صرف 27ارب روپے مختص کی ہے۔جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں کے علاوہ مندر پر مسلم لیگ اور پپلز پارٹی موقف ایک ہے۔جماعت اسلامی کیساتھ مخلص اور دیانت دار کارکن مو جود ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اغوش سنٹر گل آباد میں جماعت اسلامی ادینزئی کے زیر اہتمام ”تعزیتی ریفرنس بیاد شہداء کر ونا“سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کیا۔امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے بعدازاں ضلعی سیکرٹریٹ تیمر گرہ آحیاء العلوم میں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ مو جودہ حکومت میں جنر ل پر ویز مشرف کی فیصلوں کی روح مو جود ہے۔مو جودہ حکومت پپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں کا تسلسل ہے۔مو جودہ حکومت پپلز پارٹی اور ن لیگ حکومتوں سے بدتر ہے۔مر کزی اور صوبائی بجٹ میں ملاکنڈ ڈویژن کو یکسر نزرانداز کیا گیا اور ملاکنڈ ڈویژن کے لیے کو ئی میگا پر اجیکٹ منظور نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لو ئر دیر اعزازالملک افکاری،تحصیل امیر جماعت اسلامی سید سلطنت یار ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری عطاء اللہ ایڈوکیٹ،ڈپٹی قیم جماعت اسلامی عطاء الرحمن نے بھی خطا ب کیا۔

مزید :

صفحہ اول -