ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے خوشخبری

ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے خوشخبری
ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے خوشخبری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کی معیشتوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث سب سے زیادہ متاثر دیہاڑی دار طبقہ ہواہے تاہم کاروبار ی افراد کیلئے آج خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس نے 36 ہزار کی نفسیاتی حد بحال کر لی ہے اور کاروباری میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 36 ہزار 190 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی جوکہ چند لمحوں میں ہی تیزی میں بدل گئی یعنی اچانک سٹاک مارکیٹ میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس اس وقت 36 ہزار 486 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 10 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 166 روپے 45 روپے ہو گئی ہے ۔

مزید :

بزنس -