پی ایس او نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قراردے دیا

پی ایس او نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قراردے دیا
پی ایس او نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قراردے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس او نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قراردے دیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پی ایس او کاکہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے 9 ماہ کی تاخیر سے فرنس آئل کی ڈیمانڈ بھیجی ،نومبر2019 سے اپریل2020 تک کے الیکٹرک نے 50 فیصد سے بھی کم فرنس آئل لیا،اپریل2019 کو بتائی جانیوالی ڈیمانڈ جنوری 2020 میں موصول ہوئی ۔

پی ایس او کاکہناہے کہ کمپنی سال شروع ہونے سے 2 ماہ قبل فرنس آئل کی ڈیمانڈ بتانے کی پابندہے ،کے الیکٹرک نے رواں سال کیلئے بھی ابھی تک ڈیمانڈ نہیں بھیجی ،جون 2020 کی ڈیمانڈ بھی 15 دن کی تاخیر سے بتائی گئی ،پی ایس او کامزیدکہناہے کہ جولائی میں ابتک کے الیکٹرک کو 42 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل فراہم کیا،اضافی ایل این جی کی فراہمی سے بھی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -