سنتھیارچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست پرفیصلہ محفوظ

سنتھیارچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست پرفیصلہ محفوظ
سنتھیارچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست پرفیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادسنتھیارچی کیخلاف ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادمیں سنتھیارچی کیخلاف ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اسی عدالت نے ایف آئی اے کو سنتھیارچی کیخلاف انکوائری کاحکم دے رکھا ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بھی ایک ہی کیس کی 2 ایف آئی آرز نہیں ہو سکتیں ،جج جہانگیر اعوان نے کہاکہ اس درخواست کو بھی پہلے والی درخواست سے یکجا کردیتے ہیں ،عدالت نے امریکی شہری سنتھیارچی کے وکیل کے دلائل سننے کے بعدفیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -