لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو جیل میں کیوں نہیں رکھاگیا ،اہم حقائق سامنے آگئے

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو جیل میں کیوں نہیں رکھاگیا ،اہم حقائق ...
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو جیل میں کیوں نہیں رکھاگیا ،اہم حقائق سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو جیل میں کیوں نہیں رکھا گیا،اس حوالے سے اہم حقائق سامنے آگئے ہیں۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سندھ حکومت نے عزیر بلوچ کو سینٹرل جیل سے نہ نکالنے پر زور دیا تھا،حساس اداروں نے رپورٹ دی کہ سینٹرل جیل میں عزیر بلوچ کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت نے حساس اداروں کی رپورٹ سے اتفاق نہیں کیا تھا،آئی جی جیل خانہ جات نے بھی عزیر بلوچ کو جیل میں رکھنے کی تجویز کی حمایت کی ،ذرائع کامزید کہناہے کہ سندھ حکومت نے عزیر بلوچ کی جان کو جیل میں کوئی خطرہ نہ ہونے کایقین دلایا۔