"چار گھوڑے ہیں ان کے پاس جو وہ بھگا رہے ہیں، اِدھر بھی اور ادھر بھی" ترک ڈرامے "ارطغرل غازی" پر پاکستانی ہدایت کار سید نور کا موقف بھی آگیا

"چار گھوڑے ہیں ان کے پاس جو وہ بھگا رہے ہیں، اِدھر بھی اور ادھر بھی" ترک ڈرامے ...

  

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور ہدایت کار سید نور کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترک ڈراما سیریل ”ارطغرل غازی“کو صرف دو اقساط دیکھنے کے بعد چھوڑدیاتھاکیونکہ انہیں یہ ڈراما اچھا نہیں لگا تھا۔

ترکی کے ”گیم آف تھرون“ کہلائے جانے والے ڈرامے”ارطغرل غازی“ نے دنیا بھر میں داد سمیٹنے کے بعد آج کل پاکستانیوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔ جہاں ایک طرف پاکستانی بڑی تعداد میں ارطغرل غازی دیکھ رہے ہیں وہیں ہدایت کار سید نور کا کہنا ہے کہ ان سے ڈراما ”ارطغرل غازی“دو اقساط کے بعد دیکھا ہی نہیں گیا۔ سید نور حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ترک ڈرامے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

میزبان فضاعلی نے سید نور سے پوچھا آپ نے ارطغرل دیکھا؟ جس پر سید نور نے کہا ارطغرل صاحب کی میں نے دو اقساط دیکھیں مجھے اچھا نہیں لگا اور میں نے اسے آگے دیکھا ہی نہیں۔ لیکن میں نے یہ ڈراما ابھی نہیں بلکہ ایک سال پہلے نیٹ فلکس پر دیکھا تھا۔ چار گھوڑے ہیں ان کے پاس جو وہ بھگا رہے ہیں، اِدھر بھی اور ادھر بھی۔

View this post on Instagram

He said, I watched two episodes of #ErtugrulGazi and I didn't like the drama. that's why I didn't watch it anymore. I watched this drama not now but a year ago on Netflix. They have four horses that they are running. If I make a film or drama on a historical character, I will make a film on Muhammad Bin Qasim and show the era of the subcontinent when there was no Islam and how Islam came there. VC @gnnhd.official . . . . . . . . . . @ertugrul_ghazi_urdu @dirilisdizisi @ertugrul_official_quotes @ertugrul_urdu @trtertugrulptv @ertugrul_dirilis_urdu . . . . . . . . . . . . . . . . . #enginaltandüzyatan #trtertugrulbyptv #salmankhan #bollywood #halimasultan #ptv #ptvhome #bhaeehazirhai #bolentertainment #AyezaKhan #fahadmustafa #ahmadshah #mehwishhayat #aimankhan #minalkhan #FerozeKhan #BilalAbbasKhan #jalan #dilruba #ishqiya #pyarkesadqay #hiramani #zaranoorabbas #zebaish #yumnazaidi #haniaaamir #atifaslam #sanajaved

A post shared by pakcelebz (@pakcelebz_official) on

میزبان نے پوچھا سید نور صاحب اگر آپ کو موقع ملے کسی تاریخی کردار پر ڈراما یا فلم بنانے کا تو آپ کس پر بنائیں گے؟ جس پر سید نور نے کہا اگر میں تاریخی کردارپر فلم یاڈراما بنائوں گا تو محمد بن قاسم پر بنائوں گا اور برصغیر کا وہ دور دکھائوں گا جب یہاں اسلام نہیں تھا اور کس طرح وہاں اسلام آیا۔

ڈراما ”ارطغرل غازی“ اس عظیم شخصیت کے بارے میں ہے جو سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔ ان کا نام ارطغرل تھا اور انہیں ارطغرل غازی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ایک خانہ بدوش قبیلہ قائی کے سردار تھے۔ ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ 13 ویں صدی کے ترک سپہ سالار ارطغرل غازی نے نہ صرف منگولوں اور صلیبیوں کا بہادری سے مقابلہ کیا بلکہ کئی کامیابیاں اور فتوحات بھی سمیٹیں۔

مزید :

تفریح -