لاہور پولیس کی چھٹی کے روز ڈرون کیمروں کے ذریعے کارروائیاں، کیا کامیابی ملی ؟ تفصیلات جاری کردی گئیں

لاہور پولیس کی چھٹی کے روز ڈرون کیمروں کے ذریعے کارروائیاں، کیا کامیابی ملی ...
لاہور پولیس کی چھٹی کے روز ڈرون کیمروں کے ذریعے کارروائیاں، کیا کامیابی ملی ؟ تفصیلات جاری کردی گئیں

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہورپولیس نے چھٹی کے روز ڈرون کیمروں کے ذریعے قانون شکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 99 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کے مطابق پولیس کی ہر ڈویژن کو ڈرون کیمروں کے ذریعے پتنگ باز ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 99 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ان ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے جن میں پتنگ بازی پر 84، ون ویلنگ پر 8 اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں 7 ملزمان کوگرفتارکیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -