کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ کے کوارٹر میں آگ لگ گئی

کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ کے کوارٹر میں آگ لگ گئی
کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ کے کوارٹر میں آگ لگ گئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے کوارٹر میں آگ لگ گئی۔

جیو نیوز کے مطابق آگ سے کوارٹر کے تین کمروں میں رکھا سامان جل گیا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔

دوسری جانب کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہا ہے کہ میرے کوارٹر میں پانی، بجلی اور گیس بند کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کل وزیراعظم ہاﺅس کے باہر بھوک ہڑتال کروں گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -