عمر کوٹ کے معروف امراض قلب کے ڈاکٹر عبدالرزاق کمبار کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

عمر کوٹ کے معروف امراض قلب کے ڈاکٹر عبدالرزاق کمبار کورونا وائرس کے باعث ...
عمر کوٹ کے معروف امراض قلب کے ڈاکٹر عبدالرزاق کمبار کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) عمرکوٹ کے مشہور ومعروف امراض قلب کے ڈاکٹرعبدالرزاق کمبارکورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ دل کے مشہور ڈاکٹر عبدالراق کنبھار کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کےبعد مسلسل گھر میں آئیسولیٹ تھے ، ڈاکٹر عبدالرازق 12روز قبل کورونا وائرس کاشکار ہوئے تھے ۔

تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ میں امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر عبدالرزاق کمبارجن کو کورونا ہوگیاتھاگذشتہ 12 روز سے ڈاکٹرعبدالرزاق گھرمیں ہی قرنطینہ میں تھےآج طبیعت بگڑنے پر ڈاکٹر عبدالرازق کو آج ہی ایمرجنسی میں کراچی ریفر کیا گیا تھا جہاں پروہ خالق حقیقی سے جاملے ۔ عمرکوٹ ضلع میں کورونا کامرض تیزی سے پھیل رہاہے ، عمرکوٹ ضلع میں محکمہ ہیلتھ کے ذرائع مطابق کورونا کے "365"کیس پازیٹو آچکےہیں جبکہ عمرکوٹ ضلع میں کوروناواہرس سے تین اموات بھی ہوچکی ہے۔  عمرکوٹ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر الھداد راٹھورنے میڈیاکےذریعےعمرکوٹ کی عوام سے اپیل کی کہ عوام سختی سے حکومت سندھ کی جاری کردہ ایس اوپیز پرعمل کریں ڈاکٹر عبدالرزاق کے انتقال کےبعد شہر میں خوف و ہراس کی فضاہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -