گھریلو ملازم نے ڈانٹ کا بدلہ لینے کے لیے مالک کے بچے کوقتل کردیا
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں گھریلو ملازم نے مالک کی جانب سے ڈانٹنے پر گھریلو ملازم نے مالک کے معصوم بچے کو ہی مار دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چالیس روز قبل فیصل آباد کے علاقہ ڈجکوٹ میں ایک سات سالہ بچے کی لاش نہر سے ملی تھی جس پر پولیس نے تحقیقات کاآغاز کیا۔ پولیس نے چالیس روز میں ہی قتل کا سراغ لگا لیااور گھر میں موجود ملازم کو قتل کے شبہ میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گھریلو ملازم فیضان نے مالک کی ڈانٹ ڈپٹ کا بدلہ لینے کے لیے اس کے سات سالہ بیٹے سمیع اللہ کو قتل کیااور پھر لاش نہر میں بہادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کااعتراف بھی کرلیا ہے جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔