سندھ حکومت عوام کو صحت و علاج معالجہ سمیت تعلیم، روزگار اور زندگی کے تمام شعبہ جات میں ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے: نواب تیمور تالپور
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )صوبائی وزیر انفارمیشن ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب تیمور تالپور نےکہا ہےکہ حکومت سندھ عوام کو صحت علاج معالجہ سمیت تعلیم روزگار و دیگر زندگی کےتمام شعبہ جات میں ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے ۔ سندھ حکومت عوام کےمسائل کےحل کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے یہ باتیں عمرکوٹ میں دل کے شعبہ (NICVD)"این آئی سی وی ڈی" کئیر یونٹ کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نےکہا کہ آج عمرکوٹ میں "این آئی سی وی ڈی" کئیر کی صورت میں عمرکوٹ کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہےایک خواب جس نے آج حقیقت کاروپ دھار لیا ۔ صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام سے جو وعدے کریں گی وہ انشاءاللہ پورے کیےجائیں گے ۔ صحافیوں کے مختلف سوالات کےجوابات دیتے ہوئے نواب تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ عزیز بلوچ کے ساتھی اس وقت وفاقی حکومت کا حصہ ہے ۔
صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نےالزام لگاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ قبضہ مافیا کے سرپرست ہے صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہوچکی ہے کرپٹ اور ناکام حکومت مزید نہیں چل سکتی ۔ صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نےکہا کہ عمران خان نیازی کی حکومت نے پاکستان کو بحران کا شکار کردیا ہےپاکستان اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کےلیے پریشان ہے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں سماجی برائیاں تیزی کےساتھ پھیل رہی ہے اس تمام تر صورتحال کی ذمہدار وفاقی حکومت ہے۔
صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نےکہا کہ سندھ حکومت عوام کی ہرممکن خدمت کررہی ہے اور یہ چیسٹ پین یونٹ اس بات کا عملی ثبوت ہے اور یونٹ کےقیام سے اب کسی بھی دل کے مریض کو بڑے شہروں کے رخ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی این آئی سی وی ڈی کا شمار دنیا کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے سندھ میں این آئی سی وی ڈی کی دس اسپتال اس وقت مریضوں کی خدمت میں مصروف ہےاور سولہ چیسٹ پین یونٹس مریضوں کو امراض قلب کی جدید معیاری علاج فراہم کررہے ہیں ۔
صوبائی وزیر نےکہا کہ ان سی پی او یوز میں چارلاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا نوہزار ایک سو انتیس دل کےدورے کےمریضوں کی جان بچائی گی این آئی سی وی ڈی سندھ حکومت کا ایک بہترین پروگرام ہے افتتاح کے اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ ضلع چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ سمیت ڈی ایچ او ہیلتھ عمرکوٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔