مجھے کیوں طلب کیا؟نیب طلبی کیخلاف محسن شاہ نوازعدالت پہنچ گئے

مجھے کیوں طلب کیا؟نیب طلبی کیخلاف محسن شاہ نوازعدالت پہنچ گئے
مجھے کیوں طلب کیا؟نیب طلبی کیخلاف محسن شاہ نوازعدالت پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز نیب طلبی کیخلاف عدالت پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نوازرانجھا نے نیب طلبی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،محسن شاہ نوازنے اثاثوں کی انکوائری کیخلاف درخواست دائر کی تھی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ دستاویزات فراہم کیے بغیرنیب طلبی کے نوٹس جاری کررہاہے،اورلگائے گئے الزامات سے متعلق بھی نہیں بتایا جا رہا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ نیب کوغیرقانونی کارروائی سے روکے۔
جسٹس مسعود عابدنقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے لیگی رہنما کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے آئندہ سماعت پروکلاکودلائل کیلئے طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی 27 جولائی تک ملتوی کردی ۔