ایسی ایسی کرپشن ہورہی ہے ،کچھ عرصہ بعدبہت سے لوگ جیل میں ہوں گے،سینیٹر مشاہد اللہ خان

ایسی ایسی کرپشن ہورہی ہے ،کچھ عرصہ بعدبہت سے لوگ جیل میں ہوں گے،سینیٹر مشاہد ...
ایسی ایسی کرپشن ہورہی ہے ،کچھ عرصہ بعدبہت سے لوگ جیل میں ہوں گے،سینیٹر مشاہد اللہ خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ صدارتی نظام نے ملک کے ٹکڑے کردیئے، ملک جب دولخت ہواتب بھی صدارتی نظام ہی تھا۔کسی میں جرات نہیں صدارتی نظام لائے یا 18ویں ترمیم کوختم کرے، ایسی ایسی کرپشن ہورہی ہے کچھ عرصے بعد پتہ چلے گا،کچھ عرصہ بعدبہت سے لوگ جیل میں ہوں گے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہرمسئلے پرگفتگوپراتفاق کرتے ہیں لیکن اس کاطریقہ کارہے،حکومت کوگورننس دکھانی اوراپوزیشن سے تعلقات بہتررکھنے ہوتے ہیں،انہوںنے کہاکہ کبھی اچانک صدارتی نظام کی باتیں شروع کردی جاتی ہیں،سکندرمرزا، ایوب خان، یحیٰی خان،ضیا الحق کے دورمیں صدارتی نظام رہا،صدارتی نظام نے ملک کے ٹکڑے کردیئے، ملک جب دولخت ہواتب بھی صدارتی نظام ہی تھا۔

انہوںنے کہاکہ مشرف دور کے 2002الیکشن سب کے سامنے تھے،مشرف کابینہ میں رہنے والے آج ہمیں درس دے رہے ہیں،کسی میں جرات نہیں صدارتی نظام لائے یا 18ویں ترمیم کوختم کرے،جنرل ضیاالحق کے دورمیں مارشل لاصدارتی نظام نہیں تھا،حیران ہوں حکومت کیسے چل رہی ہے،شبلی فرازسمیت دیگروزراجھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں۔

سینیٹر ن لیگ نے کہاکہ فوادچودھری بولے میرے 17 رشتہ دارپی آئی اے میں ہیں،علی زیدی کہتے ہیں میرابھائی بھرتی ہونے سے پی آئی اے تباہ ہوا،حکومت ثابت کردے میراکوئی رشتے دارپی آئی اے میں ہے تواستعفیٰ دےدوں گا، موجودہ حکومت نے پی آئی اے کوزمین بوس کردیا،صرف ایک بیان دے کرپی آئی اے کو 33 ارب کانقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہاکہ ریلوے کے شیخ چلی کے دورمیں 87 حادثات ہو چکے،ریلوے،پی آئی اے خسارے میں جارہی ہے،عوام کے اصل نمائندے ہی کام کر سکتے ہیں۔سینیٹر مشاہد اللہ نے کہاکہ ایسی ایسی کرپشن ہورہی ہے کچھ عرصے بعد پتہ چلے گا،مشاکچھ عرصہ بعدبہت سے لوگ جیل میں ہوں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -