افغانستان میں کاربم دھماکہ، درجنوں افراد ہسپتال منتقل

افغانستان میں کاربم دھماکہ، درجنوں افراد ہسپتال منتقل
افغانستان میں کاربم دھماکہ، درجنوں افراد ہسپتال منتقل

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں قیام امن خواب بن گیا۔ افغان صوبہ سمنگان میں کار بم دھماکے میں 50 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

افغان ون ٹی وی کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان صادق عزیز نے بتایا ہے کہ دھماکہ جنوبی صوبہ سمنگان کے دارالحکومت ایبک  میں قومی ڈائریکٹوریٹ برائے سلامتی کے صوبائی دفتر کے قریب ہوا ہے، حملے میں انٹیلی جنس ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے سے ہونے والی تباہی میں 50افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

ون ٹی وی کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -