مظفر گڑھ میں شخص اپنے بیٹے کو دم کروانے کیلئے جعلی پیر کے پاس لے گیا لیکن اس نے کیا کیا ؟ افسوسناک خبر

مظفر گڑھ میں شخص اپنے بیٹے کو دم کروانے کیلئے جعلی پیر کے پاس لے گیا لیکن اس ...

  

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محمود کوٹ میں مبینہ طور پر جعلی پیر کے عمل سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ہے ۔

پولیس کے مطابق بچے کے والد مختیار احمد نے بتایا کہ بیمار ہونے پر 14 سالہ ساجد کو دم کرانے کے لیے پیر عبدالغفار کے پاس لے کر گیا اور وہاں پیر میرے بچے کو گردن سے پکڑ کر دہکتے کوئلوں کے تھال کے اوپر لے جاکر دھواں دیتا رہا۔والد کے مطابق بچے کو جھلسے ہوئے منہ کے ساتھ میرے حوالے کیا گیا جس پر پیر نے کہا کہ بچے پر جنات کا سایہ تھا، یہ 2 گھنٹوں بعد ٹھیک ہو جائے گا لیکن عمل کے اگلے روز میرا بچہ دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ والد کی مدعیت میں پیر عبدالغفار کے خلاف تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -