وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کرکٹ کو ”سمارٹ“ بنانے کیلئے کمر کس لی، کس طرح کا گیند تیار کرنے جا رہے ہیں؟ اعلان کر دیا

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کرکٹ کو ”سمارٹ“ بنانے ...
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کرکٹ کو ”سمارٹ“ بنانے کیلئے کمر کس لی، کس طرح کا گیند تیار کرنے جا رہے ہیں؟ اعلان کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سمارٹ کرکٹ بال تیارکرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم مل کراس مقصد میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، کوکا بورا کی جانب سے تیارکی جانے والی سمارٹ بال کی ویڈیوسوشل میڈیا شیئر کئے جانے پرانہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ والوآؤیہ کام کردکھائیں، میرے خیال میں اس گیند کی تیاری میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، آئیں اپنی ٹیکنالوجی یونیورسٹیزکے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرتے ہوئے اپنی سمارٹ کرکٹ بال بنائیں۔

واضح رہے کہ سمارٹ کرکٹ بال میں ایک چپ نصب کی گئی ہے جس کی مدد سے گیند کوپھینکتے اورباؤنس کے بعد کی رفتارکا درست اندازہ لگایا جاسکتا ہے، سپنرزکی گیند کتنی گھومی یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے، بال بیٹ یا پیڈ، گھاس یا فیلڈرکے ہاتھ کولگی، اس کی بھی درست معلومات حاصل ہونے سے امپائرز کو مدد ملے گی۔

مزید :

کھیل -