”مجھے آئی سی سی کا چیئرمین بننے میں فی الحال کوئی دلچسپی نہیں ہے اور۔۔۔“ شکست کا ڈر گنگولی پر حاوی ہو گیا، ایسا اعلان کر دیا کہ آپ بھی مسکرا دیں

”مجھے آئی سی سی کا چیئرمین بننے میں فی الحال کوئی دلچسپی نہیں ہے اور۔۔۔“ ...
”مجھے آئی سی سی کا چیئرمین بننے میں فی الحال کوئی دلچسپی نہیں ہے اور۔۔۔“ شکست کا ڈر گنگولی پر حاوی ہو گیا، ایسا اعلان کر دیا کہ آپ بھی مسکرا دیں

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیئرمین بننے میں فی الحال عدم دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کا چیئرمین بننے میں فی الحال عدم دلچسپی ظاہر کر دی ہے البتہ اپنے گورننگ باڈی کی ٹاپ سیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کا معاملہ بورڈ پر چھوڑ دیا ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ بورڈ کو ہی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی آئین کے تحت بورڈ صدر کے ساتھ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) یا آئی سی سی میں بھی عہدہ رکھا جاسکتا ہے مگرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس کی اجازت نہیں دیتی۔ گنگولی نے مزید کہا کہ ویسے بھی میری عمر ابھی اتنی زیادہ نہیں اور نہ ہی مجھے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کی کوئی جلدی ہے،اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ سب کو مشترکہ طور پر کرنا ہے۔

مزید :

کھیل -