بابراعظم کو ویرات کوہلی سے بھی زیادہ زبردست کھلاڑی قرار دینے والے آسٹریلین نے اپنی ہی ٹیم میں انہیں شامل نہ کیا، حیران کن خبر آ گئی

بابراعظم کو ویرات کوہلی سے بھی زیادہ زبردست کھلاڑی قرار دینے والے آسٹریلین ...
بابراعظم کو ویرات کوہلی سے بھی زیادہ زبردست کھلاڑی قرار دینے والے آسٹریلین نے اپنی ہی ٹیم میں انہیں شامل نہ کیا، حیران کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی ٹام موڈی بابراعظم کو ویرات کوہلی سے بھی زیادہ اچھا بلے باز اور سپیشل ٹیلنٹ قرار دیتے ہیں مگر اپنی ٹی20 ٹیم میں انہیں جگہ نہیں دے سکے۔

تفصیلات کے مطابق ٹام موڈی نے کسی بھی پاکستانی کرکٹر کو اپنی بیسٹ ٹی 20 الیون میں جگہ نہیں دی۔ انہوں نے ٹاپ آرڈر میں روہت شرما کیساتھ ویرات کوہلی اور اے بی ڈویلیئرز کا انتخاب کیا جبکہ بائیں وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر پر نکولس پورن کو ترجیح دی اور فاسٹ باﺅلنگ آل راﺅنڈر کے طور پر اینڈرے رسل کو لیا۔

سپنرز میں سنیل نارائن اور راشد خان، فاسٹ باﺅلرز میں مچل سٹارک، جسپریت بمرا اور جوفرا آرچر کو شامل کیا۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز حیدر آباد سن رائزرز کے سابق کوچ نے ٹیم کا کپتان روہت شرما کو مقرر کیا ہے۔

مزید :

کھیل -