دو روز میں 114 پولیس اہلکار کورونا کا شکار،مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟افسوسناک خبر

دو روز میں 114 پولیس اہلکار کورونا کا شکار،مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟افسوسناک ...
دو روز میں 114 پولیس اہلکار کورونا کا شکار،مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟افسوسناک خبر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھرمیں انسداد کورونا کوششوں میں ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی ہر اول دستے کے طور پر کام کررہے ہیں اس دوران بڑی تعداد میں اہلکار اس وائرس سے متاثر بھی ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ کی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  گذشتہ دو روز کے دوران کورونا کے114نئے کیسز سامنے آئے۔ جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر متاثر ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 2210 کےقریب ہو گئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16پولیس افسران و جوان شہیدہوئے۔

اس وقت ایک ہزار 608افسران و جوان مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ  586 افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 5,266 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک یہاں ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں سب سے زیادہ کیسز سندھ ہی سے سامنے آئے ہیں جہاں کوویڈ 19سے ایک لاکھ چار ہزار سے زائد افراد متاثرہوئے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -