"عاصم اور میں ڈیٹ نہیں کررہے اور نہ ہی اب ساتھ ہیں" اداکارہ ہانیہ عامر نے خاموشی توڑ دی

"عاصم اور میں ڈیٹ نہیں کررہے اور نہ ہی اب ساتھ ہیں" اداکارہ ہانیہ عامر نے ...

  

کراچی(ڈیلی پاکستان  آن لائن) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامرنے ان کے اور عاصم اظہر کے تعلقات کے حوالے سے ہونے والی چہ میگوئیوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹا گرام پر لائیو سیشن کے دوران ہانیہ عامر نے بتایا کہ اب وہ عاصم اظہر کے ساتھ نہیں ہیں۔

View this post on Instagram

✨ @kanwalmalik.official #KanwalMalik #HaniaAmir #TalesofPershaPur

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

آئمہ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جوا ب دیتے ہوئے ہانیہ نے کہا کہ 'عاصم اور میں صرف دوست ہیں ، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے، ہم ایک کپل نہیں ہیں  اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں'۔

View this post on Instagram

???? @zubiazainab

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

ہانیہ اور عاصم گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے کے قریب  نظر  آئے جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات اور قربتوں سے متعلق باتیں کی جارہی تھیں جبکہ  گلوکار عاصم اظہر متعدد انٹرویوز میں اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے جذبات کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

Karachi boy + snow ❄️ = over excitement

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on

اس ساری صورتحال میں مداحوں کو تو ان کی جانب سے شادی کی خبر کا انتظار تھا تاہم ہانیہ نے خاموشی سے تعلقات کے خاتمے کا اعلان کرکے کئی لوگوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

View this post on Instagram

Me watching @asimazhar during the first match today. KK vs QG ???? #humzalmi

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

ہانیہ کا انٹرویو وائرل ہوچکا ہے اور ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈ ز میں شامل ہوگیاہے۔

ہانیہ کا انٹرویو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں

مزید :

تفریح -