19 سالہ لڑکی نے وہ خواہش پوری نہ ہونے پر خود کشی کرلی جو اکثر نوجوان کرتے ہیں، والدین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

19 سالہ لڑکی نے وہ خواہش پوری نہ ہونے پر خود کشی کرلی جو اکثر نوجوان کرتے ہیں، ...
19 سالہ لڑکی نے وہ خواہش پوری نہ ہونے پر خود کشی کرلی جو اکثر نوجوان کرتے ہیں، والدین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ناگپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 19 سالہ لڑکی نے اس بات پر خود کشی کرلی کہ اس کے والدین کے پاس اسے موبائل فون دلانے کیلئے پیسے نہیں تھے اور اس کا بھائی اسے اپنا موبائل چلانے کیلئے دیتا نہیں تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور میں 19 سالہ لڑکی نے والدین سے موبائل فون دلانے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن مالی حالات سے مجبور والدین اس کی یہ خواہش پوری نہ کرسکے۔ لڑکی کے بھائی کے پاس موبائل فون تھا لیکن وہ اپنی بہن کو اسے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا تھا۔

2 روز قبل دونوں بہن بھائیوں میں موبائل فون استعمال کرنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر 19 سالہ لڑکی نے زہر پی لیا۔ زہر پینے کے بعد اس کی حالت تشویشناک ہوئی تو گھر والے اسے ہسپتال لے کر گئے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -