آپ کا موبائل اور کمپیوٹر، اب بیگم آپ کی جاسوسی نہیں کرسکے گی، گوگل نے فیصلہ کرلیا

آپ کا موبائل اور کمپیوٹر، اب بیگم آپ کی جاسوسی نہیں کرسکے گی، گوگل نے فیصلہ ...
آپ کا موبائل اور کمپیوٹر، اب بیگم آپ کی جاسوسی نہیں کرسکے گی، گوگل نے فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اینڈرائیڈ کو ایک محفوظ آپریٹنگ سسٹم بنانے کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق گوگل نے تمام سپائی ویئرز یا سٹاکرویئر کے اشتہارات بھی بند کر دیئے ہیں جن کے ذریعے مردوخواتین اپنے شریک حیات کی جاسوسی کرتے ہیں یا جرائم پیشہ لوگ اپنی مجرمانہ سرگرمیوں میں ان کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ تمام سافٹ ویئرز کی ایپلی کیشنز پر گوگل پلے سٹورز پر پہلے ہی پابندی تھی تاہم یہ ایپلی کیشنز گوگل اشتہارات کے ذریعے لوگوں تک رسائی حاصل کر رہی تھیں۔
یہ ایپس اپنے اشتہارات چلواتیں جو مختلف ویب سائٹس پر صارفین کی نظر میں آتے۔ ان میں ان ایپلی کیشنز کا ڈاﺅن لوڈ لنک بھی ہوتا تھا جہاں سے صارفین انہیں ڈاﺅن لوڈ کرکے لوگوں کی جاسوسی کرتے تھے۔ چنانچہ اب گوگل پلے سٹور کے بعد گوگل نے ان ایپلی کیشنز کے اشتہارات بھی بند کر دیئے ہیں۔ گوگل کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ”گوگل خود کو ایسی ایپلی کیشنز سے یکسر الگ کرنا چاہتا ہے اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سمیت اپنے تمام پلیٹ فارمز کے صارفین کو ان سے محفوظ رکھنا چاہتا ہے۔“