منہ سے لوگوں کو پرساد کھلانا بھارتی پنڈت کو بہت مہنگا پڑگیا

منہ سے لوگوں کو پرساد کھلانا بھارتی پنڈت کو بہت مہنگا پڑگیا
منہ سے لوگوں کو پرساد کھلانا بھارتی پنڈت کو بہت مہنگا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ایک ہندوپنڈت میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے جو اپنے عقیدت مندوں کو پرساد کچھ ایسے طریقے سے تقسیم کرتا تھا کہ ویڈیو سامنے آنے پر بھارتی حکام کے اوسان خطا ہو گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس پنڈت کا نام سوامی پرشوتم پریاداس ہے جو پرساد پہلے اپنے منہ میں ڈالتا اور پھر منہ کے ذریعے ہی اسے اپنے عقیدت مند کے ہاتھوں پر گرا دیتا تھا۔


اب اس سوامی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد بھارتی حکام اس خطرے کا اظہار کر رہے ہیں کہ ممکنہ طور پر اس سے سینکڑوں لوگوں کو وائرس منتقل ہو چکا ہو گا اور اس کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد بھی وائرس کی مریض ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوامی پرشوتم کی ایک معمولی سرجری ہوئی تھی اور اسے دو روز ہسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کیا جانا تھا کہ اسی روز اسے سینے کی انفیکشن لاحق ہو گئی اور کھانسی آنے لگی۔ اس پر ڈاکٹروں نے اس کا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا جو مثبت آ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوامی پرشوتم میں وائرس کی علامات اب کافی سنگین ہو چکی ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا جا چکا ہے۔