عمران خان کا مزید وزیراعظم رہنا ہر پاکستانی کی زندگی کے لیے خطر ہ ہے:بلاول بھٹو

عمران خان کا مزید وزیراعظم رہنا ہر پاکستانی کی زندگی کے لیے خطر ہ ہے:بلاول ...
عمران خان کا مزید وزیراعظم رہنا ہر پاکستانی کی زندگی کے لیے خطر ہ ہے:بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا مزید وزیراعظم رہنا جمہوریت، معیشت اور ہر پاکستانی کی زندگی کیلیے خطرہ ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے ریکارڈ توڑ رہے ہیں، کب تک اس نااہل حکومت کو برداشت کرتے رہیں گے۔

بلاول نے عمران خان نے کشمیریوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے مسئلہ پر اتحاد قائم کرنے میں ناکام رہے۔ کشمیر کے لوگ کورونا سے پہلے سے لاک ڈاوَن میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے کشمیر کاز اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایاہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کشمیر کےمعاملے پر پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا۔ اقوام متحدہ میں آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کی تقریر کو یاد کیا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر کشمیریوں کا کیس لڑا پیپلزپارٹی پہلے دن سے نریندرمودی کی مخالفت کررہی ہے۔

مزید :

قومی -