کورونا وائرس کی مریضہ کے لفٹ میں 60 سیکنڈز نے 71 افراد کو وباءکا شکار بنا دیا
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے متاثرہ ایسے لوگ، جن میں کوئی بھی علامت ظاہر نہیں ہوتی، کس طرح دوسروں کو وائرس منتقل کرتے ہیں، اس حوالے سے ایک ایسی خبر آ گئی ہے کہ سن کر آدمی بھونچکا رہ جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق چینی ماہرین نے ایک ہی جگہ سے چند سیکنڈ کے وقت میں 71لوگوں کو کورونا وائرس لاحق ہونے کا پتا چلایا ہے اور جب انہوں نے مزید تحقیق کی تو حیران کن انکشاف ہوا۔
تحقیقات میں پتا چلا کہ ایک خاتون کو کورونا وائرس تھا مگر اس میں اس کی ایک بھی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی۔ اس خاتون نے صرف 60سیکنڈ کے لیے ایک برقی زینے (Elevator)کا ایک چکر لگایا اور اس 60سیکنڈ کے ایک چکر میں اس نے 71لوگوں کو وائرس منتقل کر دیا۔
اس خاتون کا تعلق چینی صوبے ہیلونگ جیانگ سے تھا جو اپریل کے وسط میں اپنے علاقے میں کورونا وائرس کی وباءپھیلنے کا سبب بنی۔ جب دو دن میں اس علاقے میں 71کیس سامنے آئے تو حکام نے تحقیقات شروع کر دیں جن میں معلوم ہوا کہ ان تمام لوگوں کو ایک ہی جگہ اور ایک ہی وقت پر وائرس منتقل ہوا۔ اس پر ماہرین نے مزید تحقیق کی تو اس خاتون کا کردار سامنے آ گیا، جس پر ماہرین بھی چکرا کر رہ گئے۔ان 71لوگوں نے آگے 28لوگوں کو وائرس منتقل کیا جن میں 5نرسیں اور ایک ڈاکٹر بھی شامل تھا۔