”میری ’آل ٹائم الیون‘ کا کپتان عمران خان ہے“ معروف بھارتی کرکٹر نے بھارتیوں کو ’مرچی‘ لگا دی

”میری ’آل ٹائم الیون‘ کا کپتان عمران خان ہے“ معروف بھارتی کرکٹر نے ...
”میری ’آل ٹائم الیون‘ کا کپتان عمران خان ہے“ معروف بھارتی کرکٹر نے بھارتیوں کو ’مرچی‘ لگا دی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سنجے منجریکر نے اپنی آل ٹائم الیون ٹیم کا کپتان 1992ءورلڈکپ کے فاتح عمران خان کو بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے 37 ٹیسٹ اور 74 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کر رکھی ہے اور آج کل وہ کمنٹری کے شعبے سے وابستہ ہیں، انہوں نے عمران خان کو اپنی آل ٹائم الیون کا کپتان منتخب کرنے کے علاوہ وسیم اکرم کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

سنجے منجریکر نے اپنی آل ٹائم الیون کا کپتان عمران خان کو مقرر کیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سنیل گواسکر، کمار سنگاکارا، سر ویوین رچرڈز، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، سٹیو واہ، میلکم مارشل، وسیم اکرم، سر رچرڈ ہیڈلی اور شین وارن شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -