کورونا میں مبتلا امیتابھ بچن اور ابھیشک کی حالت کیسی ہے؟ ڈاکٹر انصاری نے صورتحال سے پردہ اٹھادیا

کورونا میں مبتلا امیتابھ بچن اور ابھیشک کی حالت کیسی ہے؟ ڈاکٹر انصاری نے ...
کورونا میں مبتلا امیتابھ بچن اور ابھیشک کی حالت کیسی ہے؟ ڈاکٹر انصاری نے صورتحال سے پردہ اٹھادیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس میں مبتلا بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور اداکار ابھیشک بچن کی حالت کے بارے میں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک کورونا کی معمولی علامات ہیں۔

نانا وتی ہسپتال میں کریٹیکل کیئر کے سربراہ ڈاکٹر صمد انصاری کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کی حالت بہتر ہے اور ان کا علاج جاری ہے، ان میں کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں، تاہم ان کے تمام اعضا درست طور پر کام کر رہے ہیں اور انہیں بھوک بھی ٹھیک لگ رہی ہے۔ ابھیشک بچن کی حالت بھی ٹھیک ہے۔

ڈاکٹر انصاری نے بتایا کہ کورونا کے مریضوں میں دسویں یا بارہویں دن علامات شدید ہوتی ہیں، امیتابھ بچن میں کورونا کو ابھی غالباً پانچواں دن ہے اس لیے ان کی علامات ہلکی ہیں۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن کے خاندان کے 4 لوگ اب تک کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ وہ خود، ان کے صاحبزادے ابھیشک، ان کی بہو ایشوریہ رائے اور پوتی ارادھیا بچن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

مزید :

تفریح -