بارشوں کے بعد گرمی کی پیشگوئی، کن علاقوں میں سورج پسینے نکلوائے گا؟ جانئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا ، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
منگل کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، مری ، ٹیکسلا ، نارووال، سیالکو ٹ، گجرات ،گوجرانوالہ ، لاہور اورمیانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متو قع ہے۔ بعد از د وپہر لیہ،بھکر،ملتان،ڈی جی خان اور بہاولپور میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں میں منگل کو موسم شد یدگرم اور مرطوب رہیگا۔ جبکہ کراچی میں ہلکی بارش اور سکھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، بونیر،سوات، مالم جبہ ، سیدو شریف ، شانگلہ ، کوہستان، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اورکرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
منگل کے روز بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم ژوب ، بارکھان اور موسی خیل میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔