قومی اسمبلی میں ملک بھر کی جامعات میں قرآن پاک ترجمے سے پڑھانے کی شاندار قرار داد منظور کرلی گئی،یہ قرار داد کس رکن اسمبلی نے پیش کی ?نام جان کر آپ بھی انہیں دعائیں دیں گے

قومی اسمبلی میں ملک بھر کی جامعات میں قرآن پاک ترجمے سے پڑھانے کی شاندار ...
قومی اسمبلی میں ملک بھر کی جامعات میں قرآن پاک ترجمے سے پڑھانے کی شاندار قرار داد منظور کرلی گئی،یہ قرار داد کس رکن اسمبلی نے پیش کی ?نام جان کر آپ بھی انہیں دعائیں دیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی نے ملک بھر کی جامعات میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے  قرارداد پیش کی۔قرارداد کے متن کے مطابق صوبوں کی جن جامعات میں قرآن ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھایا جارہا وہاں بھی قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایاجائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنا ہماری نسلوں کے لیے علم کے راستے کھول دے گا۔علی محمد خان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

مزید :

قومی -