ماڈل نادیہ حسین کے ساتھ آن لائن دھوکہ، ایسا پارسل مل گیا جس کا آرڈر ہی نہیں کیا تھا، اندر سے کیا برآمد ہوا، دیکھ کر ہوش اڑگئے

ماڈل نادیہ حسین کے ساتھ آن لائن دھوکہ، ایسا پارسل مل گیا جس کا آرڈر ہی نہیں ...
ماڈل نادیہ حسین کے ساتھ آن لائن دھوکہ، ایسا پارسل مل گیا جس کا آرڈر ہی نہیں کیا تھا، اندر سے کیا برآمد ہوا، دیکھ کر ہوش اڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی سپر ماڈل نادیہ حسین بھی آن لائن شاپنگ فراڈ کا شکار ہوگئیں۔

اپنی ایک ویڈیو میں ماڈل نادیہ حسین نے بتایا کہ انہیں ایک ایسا پارسل موصول ہوا جس کا انہوں نے آرڈر ہی نہیں کیا تھا۔ چونکہ وہ آن لائن خریداری کرتی رہتی ہیں اور ان کے ساتھ کبھی فراڈ نہیں ہوا اس لیے انہوں نے موصول ہونے والے پارسل کے 4 ہزار 250 روپے ادا کردیے۔

نادیہ حسین کے مطابق انہوں نے جب غیر متوقع طور پر موصول ہونے والا پارسل کھولا تو اندر سے استعمال شدہ کمبل برآمد ہوا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خدارا ایسا کوئی آن لائن پارسل جس پر بھیجنے یا فروخت کرنے والے کی تفصیل نہ لکھی گئی ہو ہر گز وصول نہ کریں اور اس کے لیے رقم بھی ادا نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس فراڈ کیلئے کوریئر کمپنی کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتیں بلکہ اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے انہیں پارسل بھیجا تھا۔ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو کوریئر کمپنیوں کو دھوکہ دہی کیلئے استعمال کر رہے ہیں اس لیے محتاط رہیں۔

View this post on Instagram

. . . ONLINE PARCEL DELIVERY SCAM!!. . . Pls pls be vigilant of parcel seller and sender information BEFORE paying for your parcel!!!. . . I received this parcel today with my name hand written on the flyer and since I shop very regularly online it didn't occur to me that this could be a SCAM and so I stupidly paid RS 4250 for an item I never ordered!!!!!. . . I AM NOT HOLDING THE COURIER COMPANY RESPONSIBLE!!!. . . These are ppl who are using courier company flyers and boxes and delivering absolute crap!!!. . . THIS HAS HAPPENED TO ME TODAY!!!. . . IT CAN HAPPEN TO YOU TOMORROW!!!!. . . I only wanted to warn all of you!!!. . . @callcourier @tcscouriers @dhlexpresspakistan @fedex

A post shared by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan) on

مزید :

تفریح -