حکومت نے ایک اور بڑی مچھلی پر ہاتھ ڈال لیا ،قومی خزانے کو ایک ارب سے زائد کا ٹیکہ لگانے کے الزام میں اہم شخصیت گرفتار

حکومت نے ایک اور بڑی مچھلی پر ہاتھ ڈال لیا ،قومی خزانے کو ایک ارب سے زائد کا ...
حکومت نے ایک اور بڑی مچھلی پر ہاتھ ڈال لیا ،قومی خزانے کو ایک ارب سے زائد کا ٹیکہ لگانے کے الزام میں اہم شخصیت گرفتار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی تحقیقاتی ادارے نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزام میں شاہین ایئرانٹر نیشنل کے ڈائریکٹر کو گرفتارکرلیا۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شکایت پر شاہین ایئرانٹرنیشنل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ شاہین ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر سمیت 15 افراد کے خلاف درج کیاگیا تھا۔قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں تفتیش کے لیے ڈائریکٹرشاہین ایئرکو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شکایت پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمہ کردیا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شکایت کے مطابق شاہین ایئرانٹرنیشنل نے مارچ 2018 سے لے کر اب تک ادائیگیاں نہیں کی ہیں۔ معاوضوں اورمحصولات کی عدم ادائیگی سے قومی خزانے کو 1اعشاریہ 4 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے دوملزمان سے پوچھ گچھ کے لیے کینیڈین حکام سے بھی رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رائل کینیڈین ماونٹڈ پولیس نے دوملزمان سے 500 کینیڈین ڈالربرا?مد کیے تھے۔ خیال رہے کہ سال 2018 میں شاہین ائیر لائن کے ملکی اور بین الاقوامی فلائٹس آپریشنز ایک ارب 40 کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند کردیے گئے تھے۔

مزید :

قومی -