پی ایس ایل 5 کے ملتوی شدہ میچز یو اے ای میں ہوں گے یا پاکستان میں؟ پی سی بی نے حتمی اعلان کر دیا

پی ایس ایل 5 کے ملتوی شدہ میچز یو اے ای میں ہوں گے یا پاکستان میں؟ پی سی بی نے ...
پی ایس ایل 5 کے ملتوی شدہ میچز یو اے ای میں ہوں گے یا پاکستان میں؟ پی سی بی نے حتمی اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گورننگ کونسل میٹنگ میں یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے ملتوی ہونے والے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہی کروائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورننگ کونسل نے حد سے زیادہ اخراجات آنے کے باعث بقیہ میچز یو اے ای میں کروانے کی تجویز کو مسترد کر دیا اور منظوری کی گئی تجویز کے مطابق اب پی سی بی نے بقیہ میچز رواں سال کے آخر میں یعنی نومبر کے دوران پاکستان میں ہی کرانے کی کوششیں کرے گا۔

دوسری جانب سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کسی بھی وجہ کے باعث نہ ہونے کی صورت میں متبادل ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -