9 مہینے پہلے پسند کی شادی، لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے والوں سے بھیانک طریقے سے "بدلہ" لے لیا، دولہا دلہن کو قتل نہیں کیا بلکہ ۔۔۔

9 مہینے پہلے پسند کی شادی، لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے والوں سے بھیانک طریقے سے ...
9 مہینے پہلے پسند کی شادی، لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے والوں سے بھیانک طریقے سے

  

بنگلور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک میں پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر لڑکی والوں نے لڑکے کے خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا۔

ریاست کرناٹک کے ضلع رائچور میں 9 ماہ قبل مونیش اور منجولا نامی لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی، لڑکی والے اس شادی کے مخالف تھے ، ایک ہی محلے میں گھر ہونے کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے لیکن 2 روز قبل ہونے والا جھگڑا 5 افراد کی جان لے گیا۔

لڑکی والوں نے ہفتہ کے روز لڑکے والوں کے گھر پر لاٹھیوں اور تیز دھار آلات سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 36 سالہ ناگراج، 55 سالہ سمترا، 30 سالہ سری دیوی، 65 سالہ ایرپا اور 40 سالہ ہنو منتو ہلاک ہوگئے۔ اس حملے میں 20 سالہ ریوتی اور 25 سالہ تائی اماں شدید زخمی ہوئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے لڑکی کے والد فقیر پا، امبنا، ریکھا، سوم شیکھر اور گنگماں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -