طلاق کی دھمکی دینے والے شوہر کو بیوی نے ابدی نیند سلادیا

طلاق کی دھمکی دینے والے شوہر کو بیوی نے ابدی نیند سلادیا
طلاق کی دھمکی دینے والے شوہر کو بیوی نے ابدی نیند سلادیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ایک خاتون نے طلاق کی دھمکی دینے والے شوہر کو ابدی نیند سلادیا۔

پولیس کے مطابق منگھو پیر میں خاتون نے شوہر سے گھر کا خرچہ مانگا، اسے اپنے شوہر پر دوسری خاتون کے ساتھ تعلقات ہونے کا بھی شک تھا۔ شوہر نے بیوی کو خرچے کے جواب میں طلاق کی دھمکی دے دی۔

بیوی نے طیش میں آکر اپنے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔ ہمسائیوں کی جانب سے پولیس کو اطلاع دیے جانے پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مقتول عثمان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے، رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -