پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ، امریکہ اور یورپی یونین کے بعد ایک اور ملک نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے وضاحت مانگ لی

پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ، امریکہ اور یورپی یونین کے بعد ایک اور ملک ...
پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ، امریکہ اور یورپی یونین کے بعد ایک اور ملک نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے وضاحت مانگ لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر امریکہ، یورپی یونین، برطانیہ اور افریقی ائیرلائنز کے بعد بحرین حکومت نے بھی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے بحرین کی وزارت ٹرانسپوٹیشن اینڈ ٹیلی کمیو نی کیشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو خط لکھ کر معاملے کی وضاحت طلب کی ہے۔ خط میں بحرین حکومت کی جانب سے بھی گلف ائیر میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے بارے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ڈپٹی سی ای او گلف ائیر محمد قبی کی جانب سے پاکستانی ایوی ایشن حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے پائلٹس اور انجینئرز کے لائسنس کی تصدیق کرکے تفصیلات سے آگاہ کرے۔

مزید :

قومی -