کیا عاصم اظہر ٹک ٹاک سٹار اریکا حق کی وجہ سے "فرینڈ زون" ہوئے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے گلوکار عاصم اظہر کو "فرینڈ زون" کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاک سٹار اریکا حق کی جانب انگلیاں اٹھانا شروع کردیں۔
ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ عاصم اظہر ان کے اچھے دوست ہیں، وہ انہیں ڈیٹ نہیں کر رہیں اور نہ ہی وہ کپل ہیں۔ ان کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا، اسی ہنگامے کے بیچ حال ہی میں عاصم اظہر کے گانے "تم تم" میں ماڈلنگ کرنے والی ٹک ٹاک سٹار "اریکا حق" کا نام بھی لیا جانے لگا ہے۔
گلوکار عاصم اظہر نے 5 مارچ کو انسٹاگرام پر اپنی اور ہانیہ عامر کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر اریکا حق نے لکھا تھا "Fav Couple"۔
ہانیہ کے حالیہ بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اریکا حق کا یہ کمنٹ نکال کر انہیں تنقید کا نشانہ بنانا اور انہیں صدف کنول سے تشبیہہ دینا شروع کردی ہے۔ بہت سے لوگوں نے تو عاصم اظہر کی 5 مارچ والی پوسٹ پر "Fav Couple" ہی لکھنا شروع کردیا ہے جبکہ بہت سے لوگ اریکا حق کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔