روحی رئیس خان سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن منتخب

روحی رئیس خان سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن منتخب
روحی رئیس خان سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن منتخب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) روحی رئیس خان سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج کو کمپنی ہیڈ آفس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں روحی رئیس خان کو سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرپرسن منتخب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ 3 جولائی کو منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں گیارہ ڈائریکٹرز منتخب ہوئے تھے۔ نومنتخب ڈائریکٹرز نے آج منعقدہ اجلاس میں روحی رئیس خان کو تین سال کی مدت کے لیے چیئرپرسن منتخب کرلیا۔

اس سے قبل روحی رئیس نومبر2019میں سیددلاور عباس کے انتقال کے بعد سوئی ناردرن گیس کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیرپرسن منتخب ہوئی تھیں۔ روحی رئیس خان کو سوئی ناردرن بورڈ کی پہلی خاتون چیئرپرسن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔اس سے پہلے وہ پکک اور لاہور سٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی بھی ڈائریکٹر رہنے کے علاوہ چند مالیاتی اداروں کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے اور پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات اور ریاضی میں گریجویشن ڈگری کی حامل روحی رئیس خان کو مختلف مالیاتی اداروں کے بورڈز میں ڈائریکٹرشپ کے علاوہ بحیثیت چیف ایگزیکٹو ،چیف آپریٹنگ آفیسر ،مختلف سینئر انتظامی عہدوں پر پندرہ برس سے زائد عرصے کا تجربہ حاصل ہے ،اس کے علاوہ انہیں مالیاتی شعبے میں 35برس سے زائد کا تجربہ ہے جس کی وجہ سے مختلف صنعتی شعبوں کے ساتھ ان کا گہرا تعلق رہا ہے ، روحی رئیس خان لیزنگ، ہاوسنگ اور بینکنگ کے شعبوں میں مختلف بورڈ زکی بھی نمائندگی کرچکی ہیں،وہ گروپ ہیڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے مختلف اداروں میں سینئر انتظامی پوزیشنز پر بھی ذمہ داریاں اداکرچکی ہیں،روحی خان 2011-2012 کے دوران زرعی ترقیاتی بینک کی قائم مقام صدر بھی رہی ہیں۔

مزید :

قومی -