آصف بلال لودھی کو دوبارہ کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آصف بلال لودھی کو دوبارہ کمشنر لاہو رتعینات کر دیا گیا ہے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے ان کی تعیناتی کا نو ٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آصف بلال لودھی بطور کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ عہدوں پر 8 ماہ 14 دن بعد دوبارہ تعینات کئے گئے ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ کوڈ 19 کیلئے بڑھ چڑھ کرکام کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیاں بہت بڑا ٹاسک ہے تاہم شہریوں کی حفاظت کیلئے ایس اوپیز کے تحت ہی منڈیاں لگوائی جائیں گی جبکہ محکموں کو درست سمت میں لانا ہے اور اس کیلئے ٹیم کو ساتھ ملا کر کام کروں گا۔