ایل جی ایس ہراسانی کیس، آواز اٹھانے کے بعد متاثرہ طالبات کے ساتھ کیا ہوا؟ ایسا انکشاف کہ والدین کی پریشانی کی حد نہ رہے

ایل جی ایس ہراسانی کیس، آواز اٹھانے کے بعد متاثرہ طالبات کے ساتھ کیا ہوا؟ ...
ایل جی ایس ہراسانی کیس، آواز اٹھانے کے بعد متاثرہ طالبات کے ساتھ کیا ہوا؟ ایسا انکشاف کہ والدین کی پریشانی کی حد نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایل جی ایس ہراسانی کیس کو منظر عام پر لانے والی طالبات کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی چیئر پرسن سارہ احمد نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ طالبات کو نہ صرف دھمکیاں دی جارہی ہیں بلکہ انہیں بلیک میل بھی کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ اتنی زیادہ خوفزدہ ہوچکی ہیں کہ سکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجود درخواست نہیں دے رہیں۔

سارہ احمد کے مطابق پولیس نے کمزور مقدمہ درج کیا اور اپنی مرضی کی دفعات شامل کیں جس کی وجہ سے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں قائم لاہور گرائمر سکول کی طالبات نے گزشتہ ماہ ایک استاد سمیت سکول کے 4 افراد پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔