ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ستاروں کی پوزیشن ان دنوں تبدیلی کے مراحل میں ہے اور آپ کو اب بڑے فیصلے لینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ آپ کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔ آج اس کا موقع مل رہا ہے آپ کو۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ چند دن صبر سے کام لیں۔ خاص طور پر کاروباری حضرات کسی بڑی لین دین والی چیز کو ہاتھ مت ڈالیں، سرمایہ کاری کرنا خطرناک ہوگا اور نوکری پیشہ افراد کے لئے آج اچھا دن ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کئی دنوں سے اپنے معاملات میں مسلسل لاپرواہی سے کام لے کر خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں۔ ایسے دن بار بار نہیں ملتے۔ عطارد زائچے میں ہے مناسب پلاننگ اور محنت رنگ لا سکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

بندش جیسی صورت حال بنی ہوئی ہے اور یہ قدرتی سلسلہ لگتا ہے کسی پر شک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سورئہ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھنا شروع کردیں۔ اسی سے فائدہ حاصل ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آفر ملنے کا امکان ہے۔ فی الحال اس کو قبول کر لینے میں کوئی ہرج نہیں ہے اور ابھی جیسا چل رہا ہے ویسا چلنے دیں ان شاءاللہ آگے چل کر سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، بس صبر کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ دوبارہ ان لوگوں میں ہیں جو آپ کو دھوکا دے چکے ہیں، مگر آپ ہیں کہ پھر ان کے چکروں میں آ گئے ہیں کچھ خیال کریں۔ آج کا دن تھوڑا سا خطرناک ہے۔ اپنی اور مال کی حفاظت ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج صحت کا بھی صدقہ دیں اور جو نحوست کے اثرات محسوس کئے جا رہے ہیں۔ اس کے خاتمے کے امکانات بھی اس میں ہے۔ اس کے علاوہ اللہ پاک کے پیارے پیارے ناموں کا ذکر جاری رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ ان کاموں میں زیادہ جاتے ہیں، جس کا آپ کی ذات سے تعلق نہیں ہوتا۔ ایسا کرنا آپ کے لئے بے حد خطرناک ہے۔ آج کا دن تو خاص طور پر آپ کو ان معاملات سے دور رہنے کا کہہ رہا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کی توجہ اگر اپنے روزگار کی جانب ہو تو زیادہ اچھی بات ہے۔ ان شاءاللہ اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے اور آج کا دن تو کسی بڑے فائدے کی نشاندہی بھی کرتا نظرآتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اخراجات کا توازن آج بھی بگڑا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ آپ حکمت عملی سے چل ہی نہیں پا رہے جو کہ خود کے ساتھ زیادتی ہے، بے شمار مواقع ضائع کر رہے ہیں۔ اچھا وقت ہے جو ہاتھ سے نکل رہا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ اپنے دل کے معاملات کو چھوڑ کر ان دنوں روزگار پر توجہ دیں گے ، وہ زیادہ کامیاب ہیں اور مالی معاملات بھی ان کے ہی اچھے ہوں گے۔ باقی جو کر رہے ہیں۔ وہ سب کچھ معقول ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

نوکری کی کوشش جاری رکھنے والوں کے لئے خوشی کی خبر ہے اور جو لوگ کسی مقصد کے لئے رقم کے انتظار میں ہیں وہ بھی کافی حد تک کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج کا دن بہرحال اچھا نجات ہو گا۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -