قومی انڈر 23فٹبال چمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا 

قومی انڈر 23فٹبال چمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپیئن شپ  کے پہلے  سیمی فائنل میں بلوچستان بازیگر اور اسلام آباد ٹائیگرز کی ٹیمیں  آج کنج فٹ بال سٹیڈیم گراؤنڈ ایبٹ آباد میں مدمقابل ہوں گی۔ٹورنامنٹ کا  دوسرا سیمی فائنل میچ خیبر ایگلز اور کے پی کے فالکن کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 16جولائی کو کھیلا جائیگا سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اہم میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے کھلاڑیوں کو صلاحیتیں دکھانے کا بھرپو رموقع مل رہا ہے سیمی فائنل میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی کی پوری کوشش کریں گے۔